کے والد تھے۔بخاری نے ان کو صحابہ میں اوردوسرے لوگوں نے تابعین میں ذکرکیاہے۔ عبدالرزاق سے معمرنے انھوں نے خلاد سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن سے روایت کی ہے کہ غزوۂ تبوک میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کے سامنے خطبہ پڑھا اور فرمایا کیا تم لوگوں کو اس آدمی کی خبردوں جو اللہ تعالیٰ کوزیادہ محبوب ہے تو ہم لوگوں نے یہ گمان کیا کہ اب کسی شخص کا نام بتائیں گے اور کہاہاں فرمائیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں میں زیادہ محبوب ہے وہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)