بن عبدالرحمن کے والد ہیں اور ابن ابی برہ کے بیٹے ہیں ان کا تذکرہ لوگوں نے لکھاہے۔ ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے میں کہتاہوں کہ ان کاتذکرہ ابن مندہ نے عبدالرحمن بن ابی سبرہ کے نام میں لکھا ہے اور یہ اپنی کنیت سے مشہوربھی نہیں ہیں کہ کنیت کے ترک ہوجانے سے ابن مندہ پراستدراک کیا جائے۔علاوہ ازیں ابن مندہ وغیرہ نے ان کا تذکرہ لکھ کر یہ بھی کہاہے کہ یہ خثیمہ کے والد ہیں۔ان کی کنیت ابوخثیمہ نہیں لکھی۔پس ابن مندہ پراستدراک نہیں ہوسکتا انشاء اللہ عبدالرحمن بن ابی سبرہ کے تذکرہ میں وہ باتیں آئیں گی جن سے معلوم ہوجائے گا کہ خیثمہ کے والد یہی عبدالرحمن ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)