ہیں شریک بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبدالرحمن مزنی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ علی میں (اللہ کی طرف سے)دو خصلتیں عنایت ہوئی ہیں (ان میں)تین (خصلتیں دنیامیں اور تین آخرت میں اور تین (خصلتوں) کی ان کے واسطے امیدکرتاہوں اورایک (خصلت)جوان کے واسطے ہے اس سے میں خوف کرتاہوں اور پوری حدیث بیان کی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصر لکھ کر بیان کیاہے کہ اس بات کا احتمال ہوتاہے کہ یہ دونوں عبدالرحمن میں سے ایک ہیں جن کا ذکرہوچکاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)