کے والد ہیں ان کانسب کسی نے نہیں بیان کیاہے۔ابوعمران محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسےجوصحابی تھےروایت کی وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسم نے ایک جماعت کی طرف دیکھا اورپوچھایہ کون لوگ ہیں لوگوں نے عرض کیاکہ قبیلۂ ازد کے لوگ ہیں فرمایاقبیلۂ ازد کے لوگ تمھارے پاس آئے ہیں وہ بہت اچھی صورت والے ہیں اور شیریں کلام اور خندہ پیشانی ہیں پھردوسرے گروہ کی طرف دیکھ کرپوچھا یہ کون ہیں لوگوں نے عرض کیاقبیلۂ بکر بن وائل کے لوگ ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے دعادی کہ یااللہ ان کی شکستگی کودورکردے ان کے ٹوٹے ہوئے کوجوڑدے(یعنی ان کی مصیبت دورکراورفلاح عنایت کر)اوران کے بے ٹھکانے والوں کو جگہ دے اور ان کے کسی سائل کورد نہ کر۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)