ان کی کنیت ابومغیرہ ہے۔لشکری ہیں۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اپنی سند سے ابن ابی عاصم تک خبردی اور ہم سے یحییٰ بن عیسیٰ نے عمروابن مرہ سے انھوں نے اپنے والد سے یااپنے چچاسے (یہ شک اعمش کاہے)روایت کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھ کو کوئی ایساکام بتلادیں کہ جو مجھ کو جنت کے قریب کردے اور دوزخ سے دورکردے ۔ان کا تذکرہ ابن ابی عاصم نے ایساہی لکھاہے۔پھران کا ذکراس سے واضح طورپر عبداللہ لشکری کے تذکرہ میں کیاجائے گااورنیز عبداللہ بن منتفق کے تذکرہ میں کیاجائےگا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)