سیدنا عبداللہ ابن عمرو بن طفیل رضی اللہ عنہ (تذکرہ / سوانح)
ابن عمروبن طفیل (ملقب بہ)ذی النور۔ازدی ہیں اوسی ہیں ان کا نسب اوپر بیان ہوچکا ہے۔حسن بن عثمان نے بیان کیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے شہسواروں میں تھے اوربہت جفاکش اوربزرگ تھے غزوہ اجنادین میں ۱۳ھ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابوعمر نے لکھاہے۔