۔انصاری۔ ان سے مروی ہے کہ یہ کہتے تھے میں انصار کے چند لڑکوں کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت ملا جب آپ تبوک سے لوٹ کرآئے تھے اس وقت میری عمر پانچ سال کی تھی اب بھی وہ کیفیت میری آنکھوں کے سامنے ہے جب آپ اونچے ٹیلہ پر چڑھ کر اونٹ پر سوارہورہےتھے اور لوگ آپ کے اردگرد تھے جب حضرت کی وفات ہوئی تو میں سمجھدار ہوچلاتھا لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے سروں پراورکپڑوں پر مٹی ڈالے ہوئے تھے ان کے رونے کودیکھ کر میں بھی رورہا تھا۔ان عبداللہ کی کوئی حدیث سوااس کےمروی نہیں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)