بن عبدعوف زہری۔سرزمین حبش میں پیداہوئے اور وہیں ان کے والد نے وفات پائی اور ان کی میراث انھیں عبداللہ کوملی ابن اسحاق نے کہاہے کہ اسلام میں سب سے پہلے جس نے اپنے باپ کی میراث پائی وہ یہی ہیں۔ہمیں ابوجعفر بن احمد بن علی نے اپنی سندسے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے مہاجرین حبش کے ناموں میں بیان کیا ہے کہ خاندان بنی زہرہ سے مطلب بن ازہر بن عبدعوف بن عبدالحارث بن زہرہ بھی تھے اور ان کے ساتھ ان کی بی بی رملہ بنت ابی عوف بن صبرہ بھی تھیں۔ ان سے سرزمین حبش میں یہ عبداللہ بن مطلب پیداہوئے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)