۔حنفی۔ابراہیم بن منذر خزامی نے ہاشم بن غطفان سے انھوں نے عبداللہ بن ہداج سے روایت کرکے بیان کیا (اورعبداللہ بن بداج نے زمانہ جاہلیت کوبھی پایاتھا)کہ وہ کہتے تھےکہ ایک شخص رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زرد رنگ کا خضاب لگائے ہوئے آیا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کو دیکھ کر)یہ فرمایا کہ یہ اسلام کاخضاب ہے اور ایک شخص سرخ رنگ کاخضاب لگائے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ یہ ایمان کا خضاب ہے اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ مدنی نے ہاشم سے نقل کرکے روایت کیا ہےمگر انھوں نے عبداللہ بن بداج کے واسطہ سے ان کے والد سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)