۔ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ یہ لیثی کے علاوہ ہیں۔ابراہیم بن جعفر نے عبداللہ بن سلمہ حبیری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عمروبن مرہ جہنی اورعبداللہ بن فضالہ مزنی سے جو دونوں صحابی تھے اور جابر بن عبداللہ سے بھی روایت کی ہے کہ یہ سب لوگ کہتے تھے سب سے پہلے علی بن ابی طالب ۱ اسلام لائے تھے۔ان کا تزکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)