ابن ہانی۔یہ بھائی ہیں شریح بن ہانی بن یزید بن نہیک بن ورید بن سفیان بن ضباب کے ضباب کا دوسرا نام سلمہ ہے وہ بیٹے ہیں ربیعہ بن حارث بن کعب کے حارثی ہیں اس لیے کہ یہ قبیلہ ٔ بنی حارث بن کعب بن مذحج کی ایک شاخ سے ہیں۔یزید بن مقدام بن شریح ہانی نے اپنے والد مقدام سے انھوں نے اپنے والد شریح سےانھوں نے اپنے والد ہانی بن یزید سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتے تھے کہ (ایک دفعہ)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم (میرے یہاں)تشریف لائے اور یہ پوچھا کہ تمھارے کتنے لڑکے ہیں میں نے عرض کیا کہ تین یعنی شریح اور عبداللہ اور مسلم تو آپ نے یہ فرمایا کہ ان سب میں بڑاکون ہے تومیں نے عرض کیاکہ شریح تو آپ نے فرمایا کہ جاؤتمھاری کنیت ابوشریح ہے۔امام بخاری نے ان کے تذکرہ کوان لوگوں میں بیان کیاہے جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کوپایاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھا ہے۔