ابن ہشام بن عثمان بن عمرو۔قریشی تیمی۔یہ زہرۃ بن معبدکے داداتھے۔اس کو ابوعمرو نے بیان کیا ہے اور ابونعیم نے یہ کہا ہے کہ عبداللہ بن ہشام بن زہرۃ بن عثمان بن عمروبن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ کی والدہ زینب تھیں جوکہ حمید بن زہیربن حارث اس بن عبدالعزی بن قصی کی لڑکی تھیں۔ ہمیں محمد بن محمد بن سرایابن علی وغیرہ نے اپنی اپنی سند وں سےمحمد بن اسمٰعیل جعفی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا وہ کہتے تھے سعید بن ایوب نے بیان کیاوہ کہتے تھے ابوعقیل یعنی زہرۃ بن معبد نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام سے روایت کرکے بیان کیا اورعبداللہ بن ہشام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو پایاتھا کہ وہ کہتے تھے کہ عبداللہ بن ہشام کو ان کی والدہ زینب بنت حمید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور یہ عرض کیا کہ یارسول اللہ اس کو بھی بیعت کرالیجئے تو آپ نے یہ فرمایاکہ یہ تو(ابھی)بچہ ہے اس کے بعد آپ نے اس کے سرپر اپنادست مبارک پھیردیااور اس کے لئے دعائے برکت کی اور ان کی والدہ سے یہ فرمایا کہ تم اپنے جمیع اہل کی جانب سے ایک قربانی کردو۔ ان کی پیدائش ۴ھ میں ہوئی تھی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)