۔امیرابونصر نےبیان کیاہے کہ مغنم جوفتح میم اور سکون غین اور فتح نون کے ساتھ ہے وہ عبداللہ بن مغنم ہیں یہ صحابی ہیں اورنیز انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کی ہے ان سے سلیمان بن شہاب عبسی نے حدیث روایت کی ہے اور ان کی حدیث دجال کے بارے میں مشہورہے۔ ان کا تذکرہ (امام )بخاری نے اپنی تاریخ میں کیاہے۔بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام معتمر غین اور تا اورزے کے ساتھ بیان کیا ہےابوعمر کو بھی اسی طرح ملاہے۔واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)