۔ابن ابی عاصم نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اپنی سند سے ابن ابی عاصم تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے علی بن میمون نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے سعید بن مسلمہ نےبیان کیاوہ کہتے تھےہم سے اعمش نے عمرہ بن مُرَّہ سے انھوں نے عبداللہ بن حارث سے انھوں نے عبداللہ بن مالک سے روایت کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاظلم سے بچو کیوں کہ قیامت کے دن ایک ظلم سے بہت سی تاریکیاں پیداہونگی اور فحش سے بچو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فحش کام اور فحش گفتگوکو پسند نہیں کرتا اور حرص سے بچو تم سے پہلے جو لوگ تھے ان کو حرص ہی نے ہلاک کیا حرص نے انھیں ظلم کرنے کی ترغیب دی پس انھوں نے ظلم کیا اور حرص نے انھیں بدگوئی کی ترغیب دی پس انھوں نے بدگوئی کی اور حرص نے انھیں قطع قرابت کی ترغیب دی پس انھوں نے قطع قرابت کی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)