بن ابی اسید بن رفاعہ بن ثعلبہ بن ہوازن بن اسلم بن افصٰی اسلمی۔یہ عبداللہ بن ابی اوفی بن حارث بن اسید اسلمی کے چچاہیں۔ ان سے عقبہ بن عامر نے روایت کی ہے کہ یہ کہتے تھے ہم ایک عمرو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے جب مقام رابغ میں پہونچے اس وقت میں حضرت کے پہلومیں بیٹھاتھاتو آپ نے سورۂ قل ہواللہ احداورمعوذتین کی فضیلت بیان کی۔اس کو ابو علی غسانی نے ابن کلبی سے نقل کیا ہے اور ابواحمدعسکری نے بھی ایسا ہی بیان کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)