ابن مالک بن معتمر۔قبیلۂ بنی قطیعہ بن عبس سے ہیں۔صحابی ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجاتھااس میں ان کو ایک سفید جھنڈا عنایت کیاتھا۔فتح قادسیہ میں شریک تھے اور اس دن لشکر کے ایک جانب کے افسر یہی تھے۔ان کی کوئی روایت معلوم نہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)