ابن مریع انصاری۔ان سے یزید بن شیبان نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ہمارے پاس ابن مربع آئے اور انھوں نے کہا کہ مجھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کے پاس بھیجا ہے حضرت نے فرمایا ہے کہ تم اپنے مراسم حج پر قائم رہو کیوں کہ ان کو تم نے اپنے جدامجد ابراہیم علیہ السّلام سے میراث میں پایا ہے۔بعض لوگ ان کو یزید بن مربع کہتے ہیں اور بعض زید بن مربع ان کا تذکرہ ابوعمر نے اسی طرح لکھا ہے اور یہی حدیث ان سے روایت کی ہے اورابن مندہ اورابونعیم نے اس حدیث کو اس کے بعد والے تذکرہ میں لکھاہے اس کی بحث انشاء اللہ تعالیٰ وہیں ہوگی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)