اوربعض لوگ ان کو عبدالرحمٰن کہتے ہیں۔ ان سے ابویزید مدنی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے خیبرکو جب فتح کیا اس وقت آپ کے ساتھ ایک ہزار آٹھ سوآدمی تھے پس آپ نے مال غنیمت کے ایک ہزار آٹھ سو حصہ کردیے پس سب لوگوں نے میووں کو کھایا تو بخار میں مبتلا ہوگئے لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان اپنے اوپرپانی ڈالیں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)