بن نحام۔ان سے حضرت ابن عمر کے غلام نافع اور ابوالزبیر نے روایت کی ہے۔معلی بن اس نے حرب بن ابی العالیہ سےابوالزبیر سے انھوں نے عبداللہ بن نعیم سے اسی طرح روایت کیاہے معلی نے کہاہے کہ حرب کہتے تھےایک دن رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ہمراہ بیٹھے ہوئےتھےکہ یکایک ایک عورت کاگذر اس طرف سے ہواپس آپ ام المومنین زینب بنت حجش کے پاس گئے اور قضائے حاجت کے بعدباہر تشریف لائے اور فرمایاکہ جب کوئی شخص تم میں سے کسی عورت کو دیکھے اور وہ اس کو اچھی معلوم ہوتوچاہیےکہ اپنی بی بی کے پاس چلاجائے کیوں کہ عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے اورشیطان کی صورت میں جاتی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نےلکھاہے۔اورابونعیم نے کہا ہے کہ ابن مندہ نے اس حدیث کو ابن ابنی الجبین سے انھوں نے معلی بن اسد سے انھوں نے حرب سے انھوں نے ابوالزبیر سےانھوں نے عبداللہ بن نعیم سے روایت کیاہےاورکہاہے کہ معلیٰ نے اسی طرح بیان کیا ہے اورکہاہے صریح غلط ہے کیوں کہ معلیٰ بن مہدی اورعبدالصمد بن عبدالوارث نے اس حدیث کو ابوالزبیر سے انھوں نے جابر سے روایت کیاہے اورمعقل نے بھی ابوالزبیر سے انھوں نے جابر سے اسی طرح روایت کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)