ابن ناشح۔حصرمی۔ان کاتذکرہ حسن بن سفیان نے صحابہ میں کیاہے۔اورابونعیم نے بیان کیاہے کہ یہ حمصی ہیں اور ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوعمرو بن حمدان نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن سفیان نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن مصفی نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے محمد بن حزب نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابوحیوہ نےسعید بن سنان سے انھوں نے شریح بن کسیب سے انھوں نے عبداللہ بن ناشح سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکے بیان کیاکہ آپ فرماتے تھے کہ میری امت میں لوطیہ ایک جماعت ہمیشہ قیامت تک رہے گی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ابواحمد عسکری نے کہاہے کہ بعض لوگوں کاقول ہے کہ ناشح حاکے ساتھ ہے اورمیں نے ایساہی ان لوگوں کے سامنے پڑھ کرسنایاہے کہ جو لوگ ان کے نام سے زیادہ واقف تھے اوربعض لوگوں کا یہ قول ہے کہ ناشخ خایاجیم کے ساتھ ہے۔