ابن قیس انصاری۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو متفرق طور پر لشکر بھیجے تھے ان میں کسی لشکر میں یہ شہید ہوئے۔حضرت ابن عباس نے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روئے زمین پر جو شخص اس حال میں مرے گا کہ اس کے دل میں رائی کے برابربھی غرور ہواللہ اس کو دوزخ میں ڈالے گا جب عبداللہ بن قیس نے اس حدیث کو سنا تو رونےلگے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے عبداللہ بن قیس تم کیوں روتے ہو انھوں نے کہا آ پ کے اسی فرمانے سے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم خوش ہو کہ تم جنت میں جاؤگے پھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی لشکر بھیجا یہ اسی لشکر میں شہید ہوئ۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)