ابن قیس بن صخر بن حرام بن ربیعہ بن عدی بن غنم بن کعب سلمہ۔انصاری خزرجی سلمی۔بدر میں یہ اور ان کے بھائی معبد دونوں شریک تھے۔ابن اسحاق نے کہا ہے کہ یہ بدرمیں شریک تھے اور ابن عقبہ نے بھی کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھےاس کو ابونعیم نے ابن عقبہ سے روایت کیا ہے اور ابوعمر نے موسیٰ بن عقبہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے اہل بدر میں ان کاذکر نہیں کیامگر اس بات پر سب کااتفاق ہے کہ یہ احد میں شریک تھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)