بن عبدشمس بن عبدود بن نضربن مالک بن حل بن عامربن لوی۔عامری قریشی۔یہ ابن سعدی کے ساتھ مشہورتھے اس لئے کہ انھوں نے قبیلہ بنی سعد بن بکر میں دودھ پیاتھا۔بعض لوگوں نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے عبداللہ بن عمروبن وقدان اور ان کا تذکرہ اپنے موقع پر گذر گیا ہے۔اہل شام کے بڑے بڑے تابعی ابوادریس اور عبداللہ بن محریز اور مالک بن نجار نے ان سے حدیث روایت کی ہے۔ہمیں ابوقاسم یعنی یعیش بن صدقہ بن علی فراقی فقیہ نے اپنی سند کے ساتھ احمد بن شعیب تک خبردی وہ کہتے تھے ہمیں عیسیٰ بن ساور نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ولید نے عبداللہ بن علاء بن زین سے انھوں نے بسر بن عبداللہ سے انھوں نے عبداللہ بن وقدان سعدی سے روایت کرکے بیان کیا وہ کہتے تھے کہ ہم سب وفد بن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئےپس سب اپنی اپنی حاجت وضرورت پیش کرنے لگے۔میں سب کے آخرمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آیا تو میں نے یہ عرض کیا کہ یارسول اللہ میں بہت آدمیوں کوچھوڑکر آیا ہوں وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اب ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوگیا توآپ نے یہ جواب دیا کہ جب تک کفار مقتول نہ ہوں گے ہجرت ہرگز منقطع نہ ہوگی۔ ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)