بن خطمتہ بن حبشم بن مالک بن الاوس۔انصاری۔اوسی خطمی ان کی کنیت ابوموسیٰ تھی۔یہ کوفہ میں رہ گئے تھے اور وہیں ایک مکان بنالیاتھا اور یہ غزوہ حدیبیہ میں شریک تھے اس وقت ان کی عمرسترہ سال کی تھی اور غزوہ حدیبیہ کے مابعد غزووں میں بھی شریک تھے ان کو عبداللہ بن زبیر نے کوفہ کاعامل بنادیاتھا۔اور یہ (حضرت)علی بن ابی طالب کے ہمراہ وقعہ جمل اور صفین اور نہروان میں شریک تھے ان سے ان کے لڑکے موسیٰ نے اورعدی بن ثابت انصاری نے جوکہ ان کے نواسے تھے اور ابوبردہ بن موسیٰ نے اورشعبی نے جو کہ ان کے کاتب تھے حدیث روایت کی ہے یہ اکابر صحابہ میں تھے۔ان کے والد بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے ہیں۔یہ غزوہ احد اور اس کے مابعد کے غزوات میں شریک تھے۔ ان کی وفات فتح مکہ کے پہلے ہوگئی تھی۔ہمیں ابراہیم ابن محمد فقیہ نے اوراسمعیل بن علی مذکروغیرہ نے اپنی اپنی سندوں کے ساتھ ابوعیسیٰ یعنی محمد بن عیسیٰ تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے سفیان بن وکیع نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی عدی نے حماد بن سلمہ نے انھوں نے ابوجعفرخطمی سے انھوں نے محمد بن کعب قرطی سے انھوں نے عبداللہ بن یزید حطمی انصاری سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکے بیان کیا کہ آپ اپنی دعا میں یہ کہتے تھے کہ اے اللہ میرے حصہ میں تواپنی محبت دے اوراس شخص کی محبت دے جس کی محبت تیرے نزدیک مجھے نفع دے۔اے اللہ اگرمیرے حصہ میں تووہ چیزدے جس کومیں محبوب رکھوں پس اس کو تواس چیز کے لیے ذریعہ بنادے جس کو تو محبوب رکھے۔اورجس چیزکو تم مجھ سے لے لے پس اس کو اس چیز کے لیے فراغ بنادے جس کو تو محبوب رکھے(امام)ترمذی نے بیان کیا ہے کہ ابوجعفرخطمی کا نام عمیر بن یزید بن حماشہ ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔