ابن مالک حجازی اوسی۔انصار کے قبیلۂ اوس سے ہیں حجاز میں رہتے تھے۔صحابی ہیں۔ہمیں ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے یعقوب برادرزادہ زہری نے اپنے چچاسےانھوں نے عبداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت کرکے بیان کیا کہ ان سے شبل بن خلید مزنی نے عبداللہ بن مالک اوسی سے نقل کرکے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایالونڈی اگرزناکرے تواس کو درہ مارو اس کے بعد پھرزناکرے تواس کو بیچ ڈالوچاہے وہ ایک رسّی کے عوض میں بکے۔اس حدیث کوسفیان عینیہ نے زہری سے انھوں نے عبداللہ سے انھوں نے حضرت ابوہریرہ اورزند بن خالد اورشبل سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔