ابن مطلب بن حنطب بن حارث بن عبیدبن عمربن مخزوم قریشی مخزومی۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ہمارے بعض مشائخ نے بیان کیا ہے کہ یہ صحابی ہیں انھوں نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاابوبکروعمر(میرے )کان اورآنکھ کے قائم مقام ہیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔اورابن ابی حاتم رازی نے بھی ان کاذکرکیاہے اورکہاہے کہ یہ صحابی ہیں۔ابن ابی فدیک نے عبدالعزیز بن مطلب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے انکے داداعبداللہ بن مطلب بن حنطب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے (ایک دن) میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھاہواتھا کہ ابوبکروعمر سامنے سے آئے حضرت نے فرمایا یہ دونوں (دین کے )کان اورآنکھیں ہیں۔ہم سے یہ حدیث ابراہیم بن محمد فقیہ وغیرہ نے اپنی سند سے ابوعیسیٰ(امام ترمذی)تک بیان کی کہ وہ کہتے تھے ہم سے قتیبہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی فدیک نے عبدالعزیز (بن مطلب سے) انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعبداللہ بن حنطب سے روایت کرکے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکروعمرکودیکھ کر(ایک دن)فرمایا کہ یہ دونوں (دین کی)کان اورآنکھیں ہیں۔ابو عیسیٰ نے کہا ہے کہ عبداللہ بن حنطب نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کونہیں پایاانھوں نے ان کا نام عبداللہ بن حنطب ہی بیان کیا ہے۔