رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے (ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے )ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کو عبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیاوہ کہتےتھےکہ ہم سے حسن بن موسیٰ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابن لہیعہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے بکربن سوادہ نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبیداللہ بن اسلم سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جعفربن ابی طالب سے فرماتے تھے کہ تم میری صورت اور سیرت میں میرے مشابہ ہو۔ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)