ابن قشب۔ ابن مندہ کہتے ہیں کہ (ان کا نام) ابی بن قشب ہے بشرط یہ کہ صحیح ہو اور انھوں نے ابن جریح کی اس حدیچ کو ذکر کیا ہے جو بواسطہ عطاء کے حضرت ابن عباس سے منقول ہے کہ نبی ﷺ (ایک مرتبہ) مسجد میں بعد تکبیر ہو جانے کے تشریف لائے اور (اس وقت) ابی بن قشب دو رکعت نماز پڑھ رہے تھے تو آپنے ان کے شانے پر ہاتھ ٹھوکا اور فرمایا کہ اے ابن قشب یا تم چار رکعت نماز پڑھتے ہو۔ ابو نعم نے کہا ہے کہ اس حدیث میں بعض راویوں سے وہم ہوگیا ہے اور انھوںنے (حدیث میں) ابی کا نام لیا ہے حالانکہ (حدیث میں صرف) ابن قشب ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)