ابن امیہ شاعر بن حرثان بن اشکر بن سربال الموت اور سر بال الموت کا نام عبداللہ بن زہرہ بن ذنیبہ بن جندع بن لیث کنانی لیثی نے یہ ابی اور ان کے بھائی کلاب دونوں اسلام لے آئے تھے اور نبی ﷺ کی طرف ہجرت کی تھی اس وقت ان کے باپ امیہ نے ان کے فراق میں یہ شعر کہا ترجمہ شعر جب کبوتری وج ۰شہر طائف کبوتر وہاں زیادہ ہوتے ہیں) میں روتی ہے اپنے انڈوں (کے تلف ہو جانے) پر تو میں کلاب کو بلاتا ہوں اور (اخیر میں) ان کے والد بھیمسلمان ہوگئے تھے یہ کلبی نے ذکر کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)