ایک روایت کے مطابق یہ اور مذکور صحابی ایک ہی ہیں، ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ، یہ بصری تھے۔ ان کی حدیث احمد بن اسحاق بن صالح نے، ابوسلمہ موسیٰ بن اسماعیل سے انھوں نے ہنید بن قاسم سے، انھوں نے جعید بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے عبداللہ بن ماغر سے روایت کی کہ ماعز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ نے انھیں ایک فرمان لکھ کر دیا کہ ماعز اپنے قبیلے کے بعد مسلمان ہوگیا ہے اور اسے کوئی نہ ستائے۔ ابن مندہ اور ابونعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔