یہ وہ شخص ہیں جن کا نام اسود تھا نبی ﷺ نے ان کا نام ابیض رکھا یہ مصر میں جاکے رہے تھے ابن لہیعہ نے بکر بن سوادہ سے انھوںنے سہل بن سعد سے روایت کی ہے ہک نبی ﷺ کے اصحاب میں ایک شخص تھے جن کا نام اسود تھا نبی ﷺ نے ان کا نام ابیض رکھا اس کو ابن وہب نے ابن لہیعہ سے رویت کیا ہے اور ایسا ہی ابن مندہ نے بھی کہا ہے۔ اور میں نے ابو سعید بن یونس بن عبدالاعلی سے سنا وہ کہتے تھے ان ابیض کا ذکران لوگوںمیں ہے جو مصر میں جاکے رہے تھے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)