ابوزغباءکانام سنان بن سبیع بن ثعلبہ بن ربیعہ بن زہرہ بن ہذیل بن سعدبن عدی بن کاہل بن نصربن مالک بن غطفان بن قیس بن جہینہ جہنی ہیں یہ انصارکے خاندان بنی مالک بن نجار کے حلیف تھے غزوۂ بدر اوراحداورخندق اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے یہ وہی شخص ہیں کہ جنھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بسبس بن عمروکے ساتھ واقعہ بدر میں ابوسفیان کے قافلہ کی تجسس میں بھیجاتھا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)