ہم کواسمعیل وغیرہ نے اپنی سندوں کومحمدبن عیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابن عمرنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سفیان نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمدبن عمروبن حزم سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے ابوالبداح بن عدی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عام رغبت کے واسطےاجازت دے دی تھی کہ ایک دن تیراندازی کیاکرو اورایک دن اس کوموقوف رکھاکرو۔اسی طرح اس کو ابن عبینہ نے روایت کیاہے اوراس کومالک بن انس سے عبداللہ بن ابی بکرسے انھوں نے اپنےوالدسے انھوں نے ابوالبداح ابن عاصم بن عدی سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کرکے روایت کیاہے مگرمالک بن انس کی روایت بہت صحیح ہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)