بن سوید بن زبان بن عمروبن سلسلہ بن عنم بن ثوب بن معن بن عتووطائی ہیں یہ مغنی اور شاعرہیں ابن کلبی نے کہاہےکہ انھوں نے جاہلیت کازمانہ بھی پایاتھااوراسلام کابھی بحالت اسلام جو اشعارانھوں نے کہےتھے ان میں سے چند یہ ہیں ۱؎
۱؎ ترکت الشعرواستبدلت منہ اذاداعی صلوۃ الصبح قاما
کتاب اللہ لیس لہ شریک وودعت المدامتہ والندامی
وودعت القداح وقدارانی بھاسدکاوانکانت حرا ما
یہ عدی اعرج کے لقب سے مشہورتھے۔
۱؎ترجمہ میں نے شعرگوئی ترک کردی اوراس کے عوض میں ٘یہ بات اختیارکی ہے کہ جب صبح کی اذان ہوتی ہے اٹھ کھڑاہوتاہوں٘کتاب خداکاکوئی شریک نہیں ہے ٘میں نےشراب خواری اور رندانہ مجلسیں چھوڑدیں ٘میں نے جام نوشی ترک کردی اور میں اپنے آپ کواس کی وجہ سے خوش دل پاتاہوں اوریقیناً وہ حرام تھی۱۲۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)