اسلمی۔ نبی ﷺ کی پاسبانی میں رہتے تھے۔ ان سے صرف سعد بن ابی سعد مقبری نے فقط ایک حدیث روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا ہے ایک شب کو میں رسول خدا ﷺ کی پاسبانی کے لئے گیا تو کوئی شخص مر گیا تھا لوگوں نے کہا کہ یہ عبداللہ ذوالبجادین ہیں۔ مدینہ میں ان کی وفات ہوئی لوگ جب ان کی تجہیز و تکفین سے فارغ ہوئے اور ان کے جنازے کو اٹھایا تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نرمی کرو اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرے گا کیوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کو دوست رکھتے تھے یہ حدیث غریب ہے صرف اسی سند سے مروی ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)