ہیں ان سے ایک حدیث مروی ہے۔ہم کو یحییٰ بن ابی الرجاء نے اپنی سند کوابن ابی عاصم تک پہنچاکراجازتاً خبردی وہ کہتےتھے ہم سے حسن بن علی بن یزیدبن ہارون نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبدالرحمن ابن ابی بکرنے محمد بن طلحہ بن عبدالرحمن بن ابی بکرصدیق رضی اللہ عنہ سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ حضرت ابوبکرصدیق نے ایک عربی سے جس کو لوگ عُفیریاعَفیرکہتےتھےفرمایاکہ تم نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودوستی کی نسبت کہتے ہوئے کیاسنا ہےانھوں نے کہامیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو کہتےہوئے سناہے کہ دوستی میراث میں ملتی ہے اوردشمنی بھی میراث میں ملتی ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمراورابونعیم نے لکھاہے۔
۱؎یعنی دوستی دشمنی من جانب اللہ پیداہوتی ہے کسبی چیزنہیں۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)