یمانی ہیں طبرانی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔معافی بن عمران نے ابوبکرشیبانی سے انھوں نے حبیب ابن عبیدسے انھوں نے عفیف بن حارث یمانی سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس امت نے نبی کے بعدکوئی بدعت دین میں پیداکی ہواس نے اسی درجہ کی ایک سنت بھی ضرور ضائع کی ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے اور ابوموسیٰ نے کہاہے کہ اسی طرح ان کو طبرانی نے بیان کیاہے اورابونعیم نے ان کی پیروی کی ہے اور ان دونوں نے ان کے نام میں تصحیف کی ہے ان کا صحیح نام غضف بن حارث شمالی ہے اورشیبانی بھی تصحیف ہے صحیح نام ابوبکربن ابی مریم نسائی ہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)