رسول خدا ﷺ کے غلامہیں۔ ابن مندہ نے کہا ہے میں ان کو وہی شخص سمجھتا ہوں جنھیں نبی ﷺنے فرمایا تھا کہ تمہارا چہرہ خاک آلود ہو جائے ور ابو نعیم نے ان کے متعلق حضرت ام سلمہ کی حدیث رویتکی ہے ہ انھوں نے کہا نبی ﷺ نے ہمارے ایک غلام کو دیکھا جس کا نام افلح تھا وہ سجدے میں زمیں پھوگتا تھا تو حضرت نے اس سے فرمایا کہ تیرا منہ خاک آلود ہو جائے۔ اور حبیب مکی نے افلح سے جو رسول خدا ﷺ کے غلامت ھے روایتکیا ہے ہ حضرت نے فرمایا مجھے اپنی امت پر اپنے بعد اس بات کا خوف ہے کہ وہ اپنے خواہش نفسانی (٭اس حدیث کا ظہور اس زمانے میں بوجہ احسن ہو رہا ہے خواہش نفسانی کی پیروی بھی خوب ہو رہی ہے اور غفلت کی بھی کچھ انتہا نہیں رہی) کی پیروی کرنے لگیں گے اور بعد علم کے غفلت اختیار کر لیں گے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)