کنیت ان کی ابو فکیہہ۔ قبیلہ بنی عبد الدار کے غلامت ھے اور بعض لوگ کہتے ہیں صفوان ابن امیہ کے غلام تھے بہت پہلے مکہ میں اسلام لے آئے تھے اور منجملہ ان لوگوں کے ہیںجن کو خدا کی راہ میں سخت تکلیف (٭مکہ میں جو لوگ ابتدائے رسلت میں اسلام لائے تھے انھیں کفار نہایت سخت سخت ایذائیں دیتے تھے جن کو سن کر رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں کسی کو گرم ریگ پر لٹا کر سینے پر گرم پتھر رکھ دیتے تھے کسی کے ساتھ یہاں تک نوبت پہنچ جتی تھی کہ اس کی شرمگاہ میں نیزہ وگیرہ داخل کر دیتے تھے مگر یہ لوگ اسی استقلال کے ساتھ اسلام پر قائم رہتے تھے) دی جاتی تھی۔ یہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں اور انساء الہ کنیت کے باب میں ان کا ذکر ہوگا۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام یسار ہے۔ ان کا ذکر طبری نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)