نہ ان کا نام معلوم ہے نہ قبیلہ۔شام میں رہتے تھے۔ ابو نعیم نے کہا ہے ہ متقدمیں یں سے کسی نے ان کا تذکرہ صحابہ میں نہیں کیا ان کو بعض متاخرین نے ابن ابی عبلہ کی حدیث کی وجہس ے ذکر کیا ہے وہ کہتے تھے کہ میں نے نبی ﷺ کے اصحاب میںایک شخص کو دیکھا جن کو لوگ افطس کہتے تھے ایک ریشمی لباس پہنے ہوئے تھے۔ میں کہتا ہوں کہ ان کے تذکرہ میں ابو عمرنے بھی ابن مندہ ی موافقت کی ہے انھوں نے بھی ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے ور ابن ابی عاصمنے بھی احاد و مثانی میں ان کو اسی طرح ذکر کیا ہے ان دونوں نے کہا ہے کہ ابن ابی عبلہ نے ان سے رویت کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ میں نے نبی ﷺ کے اصحاب میں ایک شخص کو دیکھا جو ریشمی لباس پہنے ہوئے تھے۔ پس معلوم ہوا کہ ابن مندہ ان کے ذکر میں متفرد نہیں ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)