غفاری۔ ان کا نسب ابو عمر نے تو غفاری بیان کیا ہے ور ابن مندہ ور ابو نعیم نے کہا ہے کہ اغر صحابہ میں ایک شخص تھے اور انھوںنے ان سے وہ حدیث رویت کی ہے جو شبیب بن روح نے اغر سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو آپنے سورہ روم پڑھی تھی اور ابو نعیم کا بیان اغر بن یسار کے تذکرہ میں انشاء اللہ آئے گا۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)