راجز عجلی۔ یہ اغلب جشم بن عمرو بن عبید و بن حارثہ بن دلف بن جشم بن قیس بن سعد بن عجل بن لخم کے بیٹے ہیں ابن قتیبہ نے کہا ہے کہ انھوں نے اسلام کا زمانہ پایا ہے اور یہ اسلام لائے اور بہت اچھے مسلمان ہوئے انھوں نے ہجرت بھی کی تھی پھر بعد اس کے سعد بن ابی وقاص کے ہمراہ عراق گئے ر کوفہ میں سکونت ختیر کی اور جنگ نہاوند میں شہید ہوئے ان کی قبروہیں ہے۔ ان کا تذکرہ اشیری نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)