ابوذر کی بہن کے بیٹے ہیں۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ محمد بن اسمعایل نے بیان کیا ہے ہک یہ صیفی کے بیٹے ہیں مگر اور وگوںنے اس کے خلاف لکھا ہے۔ ان سے حمید بن عبدالرحمن نے رویت کی ہے۔ ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ محمد بن سعد واقدی سے نقل کیا ہے کہ وہ کہتے تھے جو صہابہ بصرہ میں سکونت پذیر ہوئے تھے ان میں سے اہبان بن صیفی غفاری بھی ہیں کنیت ان کیابو مسلم ہے انھوںنے وصیت کی تھی کہ ان کو کفن میں دو کپڑِ دیے جائیں گے مگر لوگوں نے تین کپڑے دیے دفن کرنیکے بعد صبح کو دیکھا کہ وہ تیسرا کپڑا کھونٹی پر لٹکا ہوا تھا۔ ان کا تذکرہ ابن مدہ اور ابو عمر نے لکھا ہے مگر ابن مندہ نے اس تذکرہ میں محمد بن سعد واقدی کے موافق لکا ہے اور کہا ہے کہ اہبان بن صیفی لہذا اس کا ذکر کرنا اہبان کے تذکرہ میں مناسب ہے۔ اور ابو عمر نے یہکچھ نہیں بیان کیا انھوننے صرف اسی قدر بیان کیا ہے کہ اہبان بن اخت ابی ذراں سے حمید بن عبدالرحمن حمیری بصری نے روایت کی ہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں یہ (اپنے ماموں) حضرت ابوذر سے رویت کرتے ہیں۔ اور اس میں کچھ اعتراض نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)