حضرت (ام المومنین۹ ام سلمہ کے غلامہیں۔ جنادہ بن مغلس نے شریک سے انوھں نے عمران نخلی سے انھوں نے احمر مولی ام سلمہ سے روایت کی وہ کہتے ہیں ایک جہاد میں نبی ﷺ کے مراہ تھا (اس سفر میں) ہم لوگوںکا گذر ایک وادی پر یا (یہ کہا کہ) ایکنہر پر ہوا تو میں لوگوںکو (اپنی پشت پر سوار کر کے) پار اتارنے لگا نبی ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا کہ تم نے تو آجکشتی (٭یعنی جس طرح کشتی کے ذریعے سے لوگ دریا کے ار اتر جاتے ہیں اسی طرح تمہارے ذریعے سے لوگ پار پہنچ گئے) کا کام دیا یہ حدیث جسارہ کی روایت سے مشہور ہے اور دوسرے لوگوںنے شریک سے روایت کر کے اس کی مخالفت کی ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ ور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)