(ان کی کنیت) ابو عسیب نبی ﷺ کے غلام ہیں۔ ان سے عمران جونی اور حازم بن قاسم نے روایت کی ہے ان کے نام میں لوگوں کا اختلاف ہے۔ یزید بن ہارون نے ابو نصیرہ مسلم بن عبید سے انھوں نے ابو عسیب مولی رسول خدا ﷺ سے انھوں نے رسول خدا ﷺ سے رویات کی ہے کہ آپ نے فرمایا جبریل میرے پاس بخار اور طاعون لے کے آئے تو میں نے بخار کو مدینہ میں روک لیا اور طعاون کو شام بھیج دیا اور وہ میری امت کے لء رحمت ہے اور کافروںکے لئے عذاب ہے ان کا تذکرہ تینوں نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)