ابن جزمی بن شہابن جزء بن ثعلبہ بن زید بن مالک بن سنان ربعی سدوسنی اس کو ابن مندہ اور ابو نعیم نے بخاری سے نقل کیا ہے اور ابن عبدالبر کہتے ہیں کہ (ان کا نسب یوں ہے) احمر بن جزی بن معاویہ بن سلیمان حارث سدوسی کے مولی ابن عبدالبر نے کہا ہے کہ دارقطنی نے بیان کیا جزمی میں جیم اور زے کو کسرہ ہے۔
میں کہتا ہوں ان سے صرف حسن بصری نے روایت کی ہے۔ ہمیں ابو الفضل منصور بن ابو الحسن مخزومی نے اپنی سندکے ساتھ ابو یعلی احمد بن علی مثنی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو موسینے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے عبدلرحمن بن مہدی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عباد بن عاشد نے خبردی وہ کہتے تھے میں نے حسن بصریس ے سنا وہ کہت یتھے ہمس ے رسول خدا ﷺ کے صحابی احمر نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم لوگ رسول خدا ﷺ کے بیٹھنیکے لئے اس قدر جگہ چھوڑ دیا کرتے تھے جس میں آپ کے دونوں کہنیاں دونوں پہلوئوں سے جدا رہیں (یعنی بفراغت بیٹھ سکیں) ان کا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)