ابن سواء ابن عدی بن مرہ ابن حمران بن عوف بن عمرو بن حارث سدوس سدوسی۔ انکا شماراہل کوفہ میں ہے ان سے صرف ایاد بن لقیط رویت کرتے ہیں۔ ابن مندہ نے اپنی اسناد کے ساتھ حسن بن محمد بن علی ازدی سے رویت کی ہے۔ انھوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا انھوں نے کہا م سے علاد بن منہال نے ایاد بن لقیط سے انھوں نے حضرت احمر بن سواء سدوسی سے نقل کر کے بیان کیا کہ ان کے پاس ایک بت تھا جس کی پرستش کیا کرتے تھے پھر اسے لے کر انھوں نے کنویں یں ڈال دیا بعد اس کے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے بیعت کر لی۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ ان کی حدیث اس سند سے غریب ہے اور علاء بن منہال کوفی ہیں وہی ان کی حدیثوں کو جمع کرتے ہیں انھوں نے اس حدیث کو اسی سند سے لکھا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)