بعض لوگوں کا بیان ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو دیکھا ہے۔ ان کا شمر مدینہ والوں میں ہے۔ ان کی حدیث اسماعیل بن ابراہیم بن ابی حبیبہ نے عبداللہ بن ابی سفیان سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت احمری سے نقل کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے اپنی بی بی سے (زمانہ حج میں) عمرہ کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر میں (اس زمانے میں) جہاد پر چلا گیا (اور اس اثنا میں حج کا زمانہ گذر گیا) تو مجھے اس کا بہت رنج ہوا اور میں نے یہ کیفیت نبی ﷺ سے عرض کی آپ نے فرمایا کہ تم اپنی بی بی سیکہہ دو کہ رمضان میں عمرہ ادا کر لین کیوں کہ رمضان یں عمرہ کرنا حج کے برابر (ثواب رکھتا) ہے ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابن مندہ نے کیا ہے۔
(اسدالغابۃ جلد نمبر۔۱)