ابن عبدیزیدبن ہاشم بن مطلب بن عبدمناف بن قصی قریشی مطلبی ہیں رکانہ بن عبدیزیدکے بھائی تھےیہ ان لوگوں میں ہیں جنھیں حضرت عمربن خطاب نے حرم کی حدودقائم کرنے کے واسطے بھیجا تھایہ قریش کے بزرگوں میں تھے سب سے معمرتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو غنیمت خیبرمیں سے تیس وسق دیے تھے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)