لیثی۔ بعض لوگ ان کو زہری بھی لکتھتے ہیں ان کا تذکرہ حافظ ابو موسی نے لکھا ہے ہمیں ابو موسی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو طاہر محمد بن ابی نصر تاجر نے خبر دی میں نے ان کے سامنے عبدالرحمن بن محمد حافظ کی کتاب سے دیکھ کر یہ روایت پڑھی تھی اس میں لکھا تھا ہمیں ابوبکر احمد بن موسی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن احمد ابن ابراہیم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عبدان مروزی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن مصعب مروزی نے خبر دی وہ کہتیتھے ہمیں عمر بن ابراہیم ہاشمی نے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے محمد بن اسحاق بن سلیمان بن اکیمہ نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہیک ہ انھوں نے ایک مرتبہ عرض کیا کہ یارسول اللہ ہم آپ سے حدیث سنت ہیں مگر اس کے بالفاظ ادا کرنے پر ہمیں قدرت نہیں ہوتی حضرت نے فرمایا کچھ حرج نہیں اگر الفاظ کی کمی بیشی ہو جائے بشرطیکہ کسی حرام چیز کی حلت اور کسی حلال چیز کی حرمت نہ ہونے پائے اور معنی ادا ہو جائیں۔ ابو نعیم کی کتاب میں ان کا ذکر سلیمان بن اکیمہ کے بیان میں ہے اور عامر بن اکیمہ کا ذکر بھی ایک حدیث میں کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)